یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی

پیر 17 جون 2019 15:31

یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) یورپین سٹاک مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر تیزی رہی۔ لندن کا ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس پیر کو ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.1 فیصد بڑھ کر 7355.29 پوائنٹ رہا۔

(جاری ہے)

فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.2 فیصد بڑھ کر 12117.47پوائنٹ جبکہ پیرس کا سی اے سی 40 انڈیکس 01 فیصد اضافے کے ساتھ 5370.76 پوائنٹ رہا۔