جیکب آباد: یرقان کی ویکسین ایک ماہ سے ناپید

V 302مریض رل گئے علاج متاثر سخت پریشان ہوگئے

پیر 17 جون 2019 22:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) جیکب آباد میں یرقان کی ویکسین ایک ماہ سے ناپید 302مریض رل گئے علاج متاثر سخت پریشان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے جمس ہسپتال میں یرقان کی ویکسین ایک ماہ سے ناپید ہے جس کے باعث مریض سخت پریشان ہیں ہیپاٹائٹس سی کے 250اورڈی کی52مریضوں کو دوابروقت دوا نہ ملنے کی وجہ سے علاج متاثر ہو رہا ہے اورتقریبا 302کے قریب مریض رل گئے ہیںدور دراز سے ہسپتال آنے والے مریضوں کا واپس کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ڈائریکٹر جمس عبدالواحد ٹگڑ اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر لیاقت ابڑو کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ویکسین کی خریداری کر لی گئی ہے جب فراہم کی گئیں اسی وقت مریضوں کو دی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :