مرسی کو ان کے آبائی قبرستان میں دفن کرنے نہیں دیا گیا

منگل 18 جون 2019 16:40

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) مصر کے سابق صدر محمد مرسی کودارلحکومت قاہرہ کے نزدیک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا تاہم مصری حکومت نے ان کو ان کے آبائی قبرستان میں دفنانے کی اجازت نہیں دی ۔ مرسی کے بیٹے عبداللہ نے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ان کے والد کو اخوان المسلمین کے دو رہنماؤں کے ہمراہ مغربی قاہرہ کے ایک قبرستان میں دفن کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مرسی کے بیٹے نے مزید لکھا کہ سکیورٹی حکام نے ان کے والد کو ان کے آبائی قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دی۔ عبداللہ نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کو تورا جیل کے ہسپتال میں غسل دیا اور ہسپتال کی مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہیں نصر شہر کے قبرستان میں اخوان المسلمین کے دو رہنماؤں کی قبروں کے برابر سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ایک روز قبل وہ عدالت میں سماعت کے دوران انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :