سنو چندا میں میرے کردار اور اداکاری کو پسند کیا جانا میرے لئے غیر متوقع تھا

فرحان سعید

جمعہ 21 جون 2019 11:31

سنو چندا میں میرے کردار اور اداکاری کو پسند کیا جانا میرے لئے غیر متوقع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2019ء)اداکار فرحان سعید کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ڈرامہ’’ سنو چندہ‘‘ میں ان کا کردار اتنا سراہا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار فرحان سعید جنہوں نے ڈرامہ’’ سنو چندا‘‘ میں ارسل کا کردار ادا کیا ہے اور اب ڈرامہ’’ سنو چندا 2‘‘ میں دوبارہ سے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، ان کا اپنے کردار کے متعلق کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں ان کے کردار اور اداکاری کو پسند کیا جانا ان کے لئے غیر متوقع تھا اوران کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ ڈرامہبیرون ملک بھی پزیرائی حاصل کرے گا۔

ان کا ایک سوال کے جواب میںکہنا تھا کہ وہ اپنی اصل زندگی میں بھی ارسل کی طرح ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شائقین کے بہت شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کے کردار کا سراہا ہے۔