ایڈزکے پھیلائو کو روکنے کیلئے آگاہی مہم کے ضمن میں اجلاس منعقد

پیر 24 جون 2019 17:26

سرگودھا ۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائوسلیمان زاہد نے ایڈزکے پھیلائو کو روکنے کیلئے آگاہی مہم کے ضمن میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ضلع بھر کے میڈیکل افسران اور متعلقہ عملہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایچ آئی وی کی تشخیصی عملہ کو خصوصی تربیت دینے اور تشخیص شدہ مریضوں کی نگہداشت کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اجلاس میں ایچ آئی وی پا زیٹومریضوںکے لواحقین کی موذی بیماریو ں سے محفوظ رہنے کیلئے تربیت کرنے کی اہمیت اجاگر کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :