لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت اور ریفرنس کے دستاویزات فراہم نہ کرنے کے معاملے پر فریقین کو بحث کیلئے طلب کرلیا

پیر 24 جون 2019 21:45

لاہور ہائیکورٹ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت اور ریفرنس کے دستاویزات ..
لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت اور ریفرنس کے دستاویزات فراہم نہ کرنے کے معاملے پر فریقین کو بحث کیلئے طلب کرلیا ۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احد چیمہ کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

احد چیمہ کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کو غیر قانونی اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور ابھی تک ان کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوا،وکیل نے نشاندہی کی کہ احد چیمہ ایک برس اور ایک ماہ سے جیل میں ہیں انکی ضمانت منظور کی جائے، دوسری درخواست میں ریفرنس سے متعلق دستاویزات فراہم نہ کرنے اور احتساب عدالت کی اس بارے درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا،درخواست میں ریفرنس سے متعلق دستاویزات فراہم کرنے استدعا کی گئی،دونوں درخواستوں پر سماعت 16 جولائی کو ہوگی۔