لگتا ہے اداکاری نوجوانوں کا کھیل ہے، بریڈ پٹ

اتوار 7 جولائی 2019 12:55

لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2019ء) ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ نے کہا ہے کہ ان کی عمر اب زیادہ ہو گئی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ اداکاری نوجوانوں کا کھیل ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بریڈ پٹ نے ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ کیمرے کے پیچھے پروڈکشن کے کام میں مصروف ہیں اور اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت کم سے کم کام کر رہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اداکاری نوجوانوں کا کھیل ہے، یہ نہیں کہ بڑی عمر کے کرداروں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی بلکہ انہیں لگتا ہے کہ اداکاری جہاں قدرتی طور پر خود آگے منتقل ہوگی وہیں اس کے لئے تمام انتخاب بھی ہوگا کیونکہ فلم انڈسٹری میں بے پناہ صلاحیتوں کے حامل اداکار، ہدایت کار اور مصنف موجود ہیں۔ بریڈ پٹ فلم ’’ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :