ا*سعودی نجی اداروں نی2018 ء میں 10لاکھ غیر ملکیوں کو نوکری سے نکالا

اتوار 7 جولائی 2019 19:21

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) سعودی ادارہ فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے 2018 ئ کے حوالے سے اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ سال کے دوران 10 لاکھ غیرملکیوں کو سعودائزیشن پالیسی کے تحت نجی اداروں سے سبکدوش کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہدف اور سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ سعودی نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح گھٹ کر 6.6 فیصد تک ہوگئی ہے، یہ رپورٹ تہلکہ خیز ثابت ہوئی ہے۔

ہدف اور سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے اس امر کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی ہے کہ 2018ء کے دوران نجی اداروں میں مجموعی افرادی قوت 85.9 لاکھ تھی ان میں 17 لاکھ سعودی خواتین و حضرات تھے، مجموعی طور پر بے روزگار سعودیوں کی تعداد 7.8 لاکھ ریکارڈ کی گئی ان میں 3.5 لاکھ مرد اور 4.3 لاکھ خواتین ہی۔

متعلقہ عنوان :