اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیز نے منگنی کرلی

یاسر حسین نے لکس سٹائل ایوارڈ شو کے دروان اداکارہ اقراء سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کو شادی کی پیشکش کی،سٹیج پر سب کے سامنے انگوٹھی بھی پہنائی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 جولائی 2019 13:06

اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیز نے منگنی کرلی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 جولائی2019ء) اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیز نے منگنی کرلی۔ ۔تفصیلات کے مطابق اقراء عزیز کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی محنت سے شوبز انڈسٹری میں نام پیدا کیا۔اقرا عزیز نے چھوٹی سی عمر میں کمال اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی بڑی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا۔اقراء عزیز کے مشہور ڈراموں میں مقدس، غیرت،دیوانہ اور ایسے کئی ڈرامے شامل ہیں۔

اقرا عزیز نے ان ڈراموں میں معصوم لڑکی کا کردار ادا کرتے ہوئے جلدی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی۔کچھ عرصہ قبل اقرا عزیز اور یاسر حسین فوٹو شوٹ منظرعام پرآئے۔دیکھتے ہی دیکھتے اقرار عزیز اور یاسر حسین کی اکٹھے تصاویر سامنے آنے لگیں۔دونوں کو اکثر ایونٹس پر اکھٹھے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

اور دونوں کے درمیان قربٹ بڑھتی گئی اور لوگوں کو جلد ہی یہ اندازہ ہونے لگا کہ یہ بے تکلفی دوستی سے بڑھ کر ہے۔

مخلتف ایوینٹس پر دونوں بلواسطہ طور پر ایک دوسری سے محبت کا اظہار کرتے پائے جاتے۔یاسر حسین نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ میں ایسی تصویر لگائی جس کو دیکھ پر تو پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ یہ اقرا عزیز کی جانب سے انہیں شادی کی پیشکش پر مبنی ہے۔تصویر میں اقرا عزیز گھٹنوں کے بل بیٹھی یاسر حسین کو ایک گلاب دے رہی ہیں جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے 'زمانہ بدل گیا ہے صاحب، عورت کو کمزور سمجھنے والے کا ذہن کمزور ہے۔

تاہم اباداکار یاسر حسین نے لکس سٹائل ایوارڈ 2019 شو کے دروان اداکارہ اقراء سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کو شادی کی بھی پیشکش کی اور اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے سٹیج پر سب کے سامنے انگوٹھی بھی پہنائی ۔
یاسر حسین اور اقراء عزیز کی منگنی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جب کہ صارفین کی طرف سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :