ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا باخ مشنری ہسپتال قلندر آباد کا دورہ، ہسپتال کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ

پیر 8 جولائی 2019 16:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2019ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق نے باخ مشنری ہسپتال قلندر آباد کا دورہ کیا اور وہاں موجود طبی سہولیات و خدمات کے علاوہ مریضوں کی مشکلات اور ہسپتال کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی خدمات اور انتظامی امور سے متعلق آگاہی حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کے جذبہ خدمت اور مریضوں کی دیکھ بھال کے طریقہ کار کی تعریف کی اور اسے دوسرے ہسپتالوں کیلئے قابل تقلید قرار دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کا علاج ہر سرکاری و نجی ہسپتال میں ضرور کیا جاتا ہے لیکن علاج کو کامیاب اور مؤثر صرف خدمت کے سچے جذبہ اور اخلاص سے ہی بنایا جا سکتا ہے اور باخ مشنری ہسپتال کا یہی طرہ امتیاز ہے۔

متعلقہ عنوان :