اداکارہ ہنی شہزادی نے اسحا ق کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دیدیا

پیر 8 جولائی 2019 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) اداکارہ ہنی شہزادی نے بھی اسحا ق کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ ہنی شہزادی نے گزشتہ روز نگینہ تھیٹر شیخوپور ہ میں ہونے والا اسٹیج ڈرامہ دیکھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اسحا ق اینڈ کمپنی کے ساتھ پہلے بھی اسٹیج ڈرامے کرچکی ہوں اور اب بھی میری خواہش ہے کہ نگینہ تھیٹر میں ان کے ساتھ کام شرو ع کروں ۔

انہوںنے کہاکہ یہاں کی پبلک بہت پرستار او ر میری خواہش ہے کہ میں نگینہ تھیٹر میں پرفارم کروں ۔ انہوںنے کہاکہ اس سے قبل میں لاہور میں اسحاق اینڈ کمپنی کے ساتھ متعدد اسٹیج ڈرامے کرچکی ہوں ۔ توقع ہے آئندہ ہفتے نگینہ تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے کی ٹیم کا حصہ بن جائوں ۔

متعلقہ عنوان :