موٹاپے کا شکار افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح عام لوگوں کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے، ڈاکٹر غزالہ مشتاق

جمعرات 11 جولائی 2019 16:24

موٹاپے کا شکار افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح عام لوگوں کے مقابلے میں 30 ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2019ء) نامور طبی ماہر ڈاکٹر غزالہ مشتاق نے کہاہے کہ زیادہ وزن اور موٹاپا بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موٹاپے کا شکار افراد سست پڑ جاتے ہیں اور وہ کوئی کام نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ طبی سروے کے مطابق زیادہ وزن والے لوگوں میں ہارٹ اٹیک کی شرح عام لوگوں کے مقابلے میں 30فیصد زیادہ ہوتی ہے، کھانے میں بے احتیاطی اور بے جا وقت پر کھانا موٹاپے کی اصل وجوہات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ روزانہ سیر کو معمول بنایا جائے، ایک گھنٹے میں 4 کلومیٹر چہل قدمی 300کیلوریز چربی پگھلاتی ہے اور نتیجتاً 30گرام چربی ختم کرنے کا باعث بنتی ہے اس لئے نوجوان لڑکیوں کو ورزش اور کھیلوں میں باقاعدگی سے حصہ لینا چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ کیلوریز کی ضروریات دن بدن قوت کے استعمال کے مطابق بدلتی رہتی ہے، زیادہ فارغ رہنے والوں کو 2500کیلوریز یومیہ کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ایک اوسط متحرک آدمی کو 3000 اور محنت مزدوری کرنے والے افراد کو 4500یا اس سے زیادہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :