بغیر بولی لگائے مال فروخت کرنے والے آڑھتیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 11 جولائی 2019 17:45

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اچانک سبزی وفروٹ منڈی پننوال پہنچ گئے پننوال منڈی کا وزٹ کرنے کے بعد آڑھتیوں کی یونین کے عہدیداران سے میٹنگ کی دوران میٹنگ یونین کے عہدیداران نے اے سی پنڈدادنخان کو بغیر بولی لگائے مال فروخت کرنے والے آڑھتیوں بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے آڑھتیوں کے ایک مخصوص ٹولے نے بغیر بولی لگائے فروٹ فروخت کرنا شروع کر رکھا ھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے مذکورہ آڑھتیوں کو پہلی اور آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جس آڑھتی کے خلاف بغیر بولی لگائے فروٹ فروخت کرنے بابت شکائت ملی تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔