ورلڈ کپ ، دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کےلئے 224رنز کاہدف

سٹیو سمتھ کی نصف سنچری،عادل رشید اور ووکس کے تین تین شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 جولائی 2019 18:09

ورلڈ کپ ، دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کےلئے 224رنز ..
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2019ء) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 224رنز کاہدف دیا ہے ۔ایجبیسٹن گراﺅنڈ،برمنگھم میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا اور صرف 4 رنز پر وہ خود بغیر کھاتہ کھولے آرچر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،10 رنز پر ان فارم بیٹسمین ڈیوڈ وارنر ووکس کی گیند پر بیرسٹو کو کیچ دے بیٹھے۔

نئے آنے والے بیٹسمین پیٹر ہینڈسکومب کو ووکس نے صرف 4 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی،اس وقت ٹیم کا سکور صرف 14 رنز تھا۔ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد سٹیو سمتھ اور ایلکس کیری نے ٹیم کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے سکور 117 تک پہنچایا، اس موقع پر کیرے 46 رنز بناکر عادل رشید کو وکٹ دے بیٹھے،اسی اوور میں عادل رشید نے سٹوئنس کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ دکھائی۔

(جاری ہے)

میکسویل اور سٹیو سمتھ نے چھٹی وکٹ کے لیے39رنز جوڑے جس کے بعد میکسویل22رنز بنا کر آرچر کا شکار بنے، پیٹ کمنز6رنز بنا کر عادل رشید کا شکار بنے،سٹیو سمتھ85رنز کی عمد ہ باری کھیل کر بٹلر کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوئے،سٹارک بھی29رنز بنا کر سٹوکس کا تیسرا شکار بنے،اس سے قبل آسٹریلیا نے انگلینڈ کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آج کے میچ کی فاتح اتوار کو فائنل میں نیوزی لینڈکے مدمقابل ہوگی۔آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں آٹھویں مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب تک 5 مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے،انگلش ٹیم چار مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے لیکن 1992 ءمیں ایک طویل عرصے کے بعد انگلینڈ ٹیم اب سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :