وزیراعلیٰ بلوچستان کا نصیر آباد کے سینئر صحافی ایم یو قمبرانی کی وفات پر اظہارافسوس

جمعرات 11 جولائی 2019 20:39

وزیراعلیٰ بلوچستان کا نصیر آباد کے سینئر صحافی ایم یو قمبرانی کی وفات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نصیر آباد کے سینئر صحافی ایم یو قمبرانی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے صحافتی شعبہ میں مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر وہمت سے برداشت کرنے کا حو صلہ عطا ء کرے۔

متعلقہ عنوان :