پاکستانی فنکار اسٹیج ڈرامہ کرنے اگلے ماہ یورپ روانہ ہوں گے

جمعہ 12 جولائی 2019 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2019ء) پاکستانی فنکار اسٹیج کرنے آئندہ ماہ یورپ روانہ ہوں گے ۔بتایا گیا ہے کہ نادیہ علی سمیت دیگر اداکار وں پر مشتمل ٹیم پاکستانی نژاد برطانوی پروموٹر کی جانب سے لندن ،جرمنی ،اٹلی ، ہالینڈ، سپین اور ڈنمارک میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ گلی میں چاند نکلا ‘‘میں پرفارم کرنے کے لئے روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں دستاویزات کی تیاری جاری ہے اور فنکار ایک ماہ یورپ کے مختلف مقامات پر پرفارم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :