علاج غریبوں کا حق،دکھی انسانیت کی مدد کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ، ڈاکٹرمحمودصلاح الدین

صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام تر وسائل فراہم کریں گے،ایم ایس جنرل ہسپتال کی خصوصی گفتگو

اتوار 14 جولائی 2019 12:55

خالق نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2019ء) جنرل ہسپتال لاہورکے ایم ایس ڈاکٹرمحمودصلاح الدین نے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال میں مریضوں کے حقوق و تحفظ کو سب پر فوقیت دی جائے گی اور دیکھ بھال کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈسپلن اور نظم و نسق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو مختلف ذونوں میں تقسیم کرکے انتظامی ڈاکٹروں کو مریضوں کے مسائل فوری حل کرنے، سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کی ذمہ داریاں سونپ کر ادارے میں مینجمنٹ کا سمارٹ سسٹم متعارف کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرمحمودصلاح الدین نے میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے لواحقین کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،اس موقع پر ڈاکٹرمحمدعدنان بھی موجودتھے،ڈاکٹرمحمودصلاح الدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاج غریبوں کا حق ہے اور دکھی انسانیت کی مدد کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ، انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں ہیلتھ کے حوالے سے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں انشاء اللہ صحت کے شعبے میں ہماری کارکردگی کے ثمرات عوام کے سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں، صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں تمام تر وسائل فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :