ڑ*قابض اسرائیلی فوجیوں کا فلسطینی شہری کو اپنا مکان خود مسمار کرنے کا حکم

اتوار 14 جولائی 2019 20:45

الخلیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پراسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو اپنا مکان خود مسمار کرنے کا نوٹس دیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابضصہیونی حکام کی طرف سے بیت امر کے ایک رہائشی شہری محمد عوض کو اپنا مکان خود مسمار کرنے کے لیے ایک نوٹس دیا۔ محمد عوض کا مکان 150 مربع میٹر پرمحیط ہے۔صہیونی حکام کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ مذکورہ مکان صہیونی حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیاگیا ہے۔ اس لیے اسے فوری طورپر مسمار کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :