نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 50 افراد ہلاک

پیر 15 جولائی 2019 09:50

کھٹمنڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) نیپالی حکام کے مطابق شدید بارشوں سے مختلف ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کے ساتھ ساتھ مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ہے، کم از کم تینتیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

نیپالی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو بھی کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق مشکل حالات سے دوچار افراد کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے پولیس کی ٹیمیں بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :