کرکٹ چمپئن بننے پر ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ کی انگلش ٹیم کو مبارکباد

نیوزی لینڈ نے بھی فائنل اور پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش کیا،ملکہ برطانیہ

پیر 15 جولائی 2019 16:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کا عالمی کپ میں شاندار کامیابی پر ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ نے انگلش ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی شاندار فتح پر ملکہ برطانیہ نے میزبان ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم کے لیے بھی تہنیتی پیغام دیا کہ نیوزی لینڈ نے بھی فائنل اور پورے ٹورنامنٹ میں متاثر کن کھیل پیش کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :