سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کھلی کچہری کاانعقاد
پیر 15 جولائی 2019 23:35
(جاری ہے)
اس موقع پر مریضوں اور دیگر آنے والوں جن میں مظہر ابڑو، نظام الدین مری، حبدار علی، جہانگیر عباسی، صدر خاتون سمیت دیگر افراد نے شکایات کیں کہ اسپتال میں حفاظتی انتظام سخت کیے جائیں ، ایمرجنسی وارڈ کے باہر رضاکار متعین کیے جائیں ، ایکسرے لیبارٹری میں تربیت یافتہ اسٹاف کی ضرورت ہے ، انتہائی نگہداشت یونٹ میں اضافہ کرکے ان کے بیڈز بڑھائے جائیں جبکہ مقررہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے ۔
کتے کے کاٹے سے بچائو کے انجکشن دستیاب کرائے جائیں۔ ان شکایات پر ڈی سی خیرپور محمد نعیم سندھو نے کہاکہ ضلع بھر میں مریضوں اور دیگر متاثرین کو فوری رلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں ہدایات جاری کیں ہیں ۔ انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ہر آنے والی مریض کو کتے کے انجکشن فراہم کیے جائیں ایمرجنسی وارڈ کے باہر رضاکار مقرر کیے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی ایمرجنسی یونٹ میں بیڈز میں اضافہ کرکے 20 بیڈز اور اس کی عمارت کو بھی وسیع کیا جائے گا ۔ ڈی سی خیرپور نے ایمرجنسی وارڈ کو دورہ کیا اور دورے کے دوران مریضوں کو دی جانے والی صحت کی سہولیات اور ادویات کی میسری کے بارے میں مریضوں سے معلومات حاصل کی اس موقع پر انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ایمرجنسی وارڈ میں 24 گھنٹے صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہم وقت دستیابی کے لیے ثانوی حیثیت میں چیک کیا جائے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری اور غفلت کی رپورٹ ملی اس کے خلاف غیر جانبدارانہ طور پر صحت ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس موقع پر ڈی سی خیرپور نے ٹیم کے ساتھ اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور مریضوں سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں تفصیل سے معلومات حاص کیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.