سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا وادی نیلم میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

پیر 15 جولائی 2019 22:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے وادی نیلم میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مقامات پر مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں اور ذرائع آمدورفت بھی رک گئی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وہ آزاد کشمیر کی حکومت سے امید کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پراقدامات کرے اوران کے نقصان کابھی بندوبست کرے۔

متعلقہ عنوان :