ویمن ایشز سیریز، انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان

منگل 16 جولائی 2019 18:53

ویمن ایشز سیریز، انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے ویمن ایشز سیریز کے سلسلے میں آسٹریلیا ویمن کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات سے شروع ہو گا، اس سے قبل کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا ویمن نے انگلینڈ ویمن کو وائٹ واش کیا تھا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ہیتھر نائٹ، ٹامی بیومائونٹ، کیتھرین برنٹ، کیٹ کراس، سوفی ایکلیسٹون، جیورجیا ایلوس، کرسٹی گورڈن، ایمی جونز، لارا مارش، نتالی سکیور، اینیا شربسل، لارین ونفیلڈ اور سیرا ٹیلر پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :