چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن ارکان کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک کا نوٹس ارکان کو بھجوانے کی منظوری دیدی گئی

منگل 16 جولائی 2019 18:53

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن ارکان کی طرف سے جمع کرائی گئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن ارکان کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک کا نوٹس ارکان کو بھجوانے کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کے قواعد، ضابطہ کار 2012ء کے قاعدہ 12 کے تحت چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک ارکان کو بھجوانے کی منظوری دیدی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ نے ارکان کو یہ تحریک بھجوانے کے ساتھ وزارت پارلیمانی امور کو ضروری کارروائی کے لئے بھی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :