ایشین تھروبال چمپئن شپ 30 اگست سے ملائشیا میں شروع ہوگی

چمپئن شپ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ کراچی میں لگایا جائے گا

بدھ 17 جولائی 2019 16:21

ایشین تھروبال چمپئن شپ 30 اگست سے ملائشیا میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ایشین تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین تھروبال چیمپئن شپ 30 اگست سے ملائشیا میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ایشین تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایاکہ چمپئن شپ2 ستمبر تک جاری رہے گی،چمپئن شپ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ کراچی میں لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے 25 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا۔ ان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی چمپئن شپ کے دوران میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور ان کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلی تربیت دیں گے۔

متعلقہ عنوان :