حضرت بابافریدالدین مسعودگنج شکرؒکے سالانہ عرس کے انتظامات کا جائزہ،

اجلاس کل(جمعہ)ڈی سی آفس میں منعقد ہوگا

جمعرات 18 جولائی 2019 19:22

حضرت بابافریدالدین مسعودگنج شکرؒکے سالانہ عرس کے انتظامات کا جائزہ،
پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء)حضرت با بافرید الدین مسعود گنج شکر ؒکے سالانہ777 ویں عرس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس کل(جمعہ) بوقت03:30 بجے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا ، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کریں گے ، اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران شرکت کریں گے ۔