آل خیبرپختونخواانٹر اکیڈمی انڈر17 کرکٹ ٹورنامنٹ اگست کے آخر میں پشاورمیں منعقد ہوگا

جمعرات 18 جولائی 2019 21:44

آل خیبرپختونخواانٹر اکیڈمی انڈر17 کرکٹ ٹورنامنٹ اگست کے آخر میں پشاورمیں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) ملک کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام آل خیبرپختونخواانٹر اکیڈمی انڈر17 کرکٹ ٹورنامنٹ اگست کے آخر میں پشاورمیں منعقد ہوگا ، ان خیالا ت کا اظہار ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کے ایم ڈی ملک فرمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں لیگ کی بنیاد پر کھیلاجائیگا جس میں شرکت کیلئے تمام اکیڈمیز پانچ اگست تک اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں ، ٹورنامنٹ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس ، مردان سپورٹس کمپلیکس اور ممتاز گرائونڈپر منعقد ہوگا، ٹیم رجسٹریشن کیلئے ان نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں ، 03339128848

متعلقہ عنوان :