ایمریٹس سے دبئی کے سفر پر یو اے ای میں رعایتی نرخوں پر ہوٹلوں میں قیام کریں

جمعرات 18 جولائی 2019 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) ایمریٹس نے عالمی سطح پر ہوٹلز کی بکنگ فراہم کرنے والے معروف کاروباری اداروں کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت دبئی آنے اور جانے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات کے انتہائی شاندار ہوٹلوں میں موسم گرما کے دوران نمایاں رعایت فراہم کی جائے گی۔ ایسے مسافر جو ایمریٹس کا ٹکٹ حاصل کرکے 30 ستمبر 2019 تک سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ، وہ متحدہ عرب امارات کے مشہور ہوٹلز ا یکور، ارمانی ہوٹل دبئی، عمار ہاسپیٹالٹی گروپ اور میریٹ میں رہائش کیلئے موسم گرما کے لئے متعارف کروائے گئے خصوصی نرخوں سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔

دبئی آنے والے مسافر دنیا میں صف اول کی میزبانی فراہم کرنے والے گروپ ایکور کی جانب سے ہر طرح کے بجٹ کے مطابق موزوں وسیع برانڈ پورٹ فولیو کے ساتھ 30 فیصد تک رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ارمانی ہوٹل دبئی ایک قابل ذکر ہوٹل ہے جو دنیا کی سب سے بلند عمارت برج الخلیفہ کے 11 فلورز پر مشتمل ہے اور یہ ایمریٹس کے مسافروں کو 35 فیصد تک بہترین رعایت کی سہولت پیش کررہا ہے۔

یہ دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ و انٹرٹینمنٹ کے لئے مشہور دبئی مال آنے والے افراد کو باسہولت انداز سے براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے۔۔ میریٹ بھی اپنے وسیع برانڈ پورٹ فولیو فخریہ طور پر پیش کرتا ہے اور پورے متحدہ عرب امارات میں اپنی ہوٹل چین پر 25 فیصد تک کی رعایت فراہم کر رہا ہے۔ عمار ہاسپیٹالٹی گروپ معتبر برانڈز بشمول ایڈرس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، وڈا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس اور رو ہوٹلز کا مرکز ہے جو ایمریٹس کے مسافروں کو 35 فیصد تک کی بہترین رعایت فراہم کررہا ہے۔

وہ مسافر جو ایڈرس ڈاؤن ٹاؤن، ایڈرس بولیوارڈ، ایڈرس دبئی مال یا پیلیس ڈاؤن ٹاؤن کی بکنگ کروائیں گے وہ دبئی ایکویریم، انڈر واٹر زو اور وی آر پارک میں اعزازی طور پر رسائی حاصل کرسکیں گے۔ دبئی ایک جدید ترقی یافتہ شہر ہے جس میں متاثرکن آرکیٹیکچر، عالمی معیار کی شاپنگ اور کھانے کے بہترین ریسٹورنٹس موجود ہیں۔ شہر میں گھومنے کے خواہش مند افراد بہت سے دلچسپ مقامات بشمول خوبصورت اور قابل ذکر جگہیں، شاندار بیچ اور پول سے رسائی کے ساتھ اسپا ریزورٹس سمیت مختلف مقامات پر انڈور انٹرٹینمنٹ سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

اس سہولت کے بارے میں مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی یہاں (https://www.emirates.com/english/destinations_offers/dubaisummer/) کلک کریں، مسافر چیک ان کے وقت شرائط و ضوابط کے مطابق اپنے ہمراہ لازمی طور پر ایمریٹس کی فلائٹ کا ٹکٹ یا بورڈنگ پاس پیش کریں۔ موسم گرما کے دوران دبئی کا سفر کرنے والے ایمریٹس کے مسافر مائی ایمریٹس پاس استعمال کرکے بھی خصوصی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس آفر کے ذریعے شرائط و ضوابط کے مطابق ایمریٹس بورڈنگ پاس ایک خصوصی ممبرشپ کارڈ میں تبدیل ہوجاتا ہے جس کی بدولت وہ پورے متحدہ عرب امارات میں 500 سے زائد تفریحی مقامات اور ریٹیل آؤٹ لٹس سے 50 فیصد تک رعایت اور خصوصی مراعات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اس خصوصی پاس کی بدولت صارفین 400 سے زائد ریسٹورنٹس، 50 کے قریب اسپاز اور تفریحی سرگرمیوں ، پرتعیش خدمات جیسے انڈور اسکائینگ اور واٹر امیوزمینٹ پارکس سے 50 فیصد تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صارفین پاپولر فیشن اور فٹنس برانڈز سمیت انٹرنیشنل ریٹیل آؤٹ لٹس سے 30 فیصد رعایت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ شرائط و ضوابط کے مطابق مائی ایمریٹس پاس کی سہولت 31 اگست 2019 تک کارآمد ہے۔