عاطف اسلم کے پہلے البم’’جل پری‘‘ کو 15سال مکمل ہو گئے

جمعہ 19 جولائی 2019 11:47

عاطف اسلم کے پہلے البم’’جل پری‘‘ کو 15سال مکمل ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء)اسلام آباد۔ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے پہلے البم’’جل پری‘‘ کو 15سال مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر ’’جل پری‘‘ کی کور فوٹو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج ان کے پہلے البم کو 15سال مکمل ہو گئے ہیں۔انہوں نے اتنے پیار پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنا اچھا میوزک انہیں دیا۔