سلواٹوری کاروسو اور فکیونڈو کے درمیان کروشین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ کل کھیلا جائے گا

جمعہ 19 جولائی 2019 17:11

سلواٹوری کاروسو اور فکیونڈو کے درمیان کروشین اوپن ٹینس مینز سنگلز ..
زغرب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) اٹلی کے سلواٹوری کاروسو اور ارجنٹائن کے فکیونڈو بگنس اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولتکروشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ کروشیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں اٹلی کے سلواٹوری کاروسو نے میزبان بورنا کورک کو ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ ارجنٹائن کے فکیونڈو بگنس نے کروشیا کے حریف کھلاڑی نینو کو زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :