پی آئی اے کے خسارے میں مزید 3 ارب روپے کا اضافہ، مالیاتی نتائج کااعلان

میں خسارہ 44.7 ارب روپے تھا ، پی آئی اے کو سال 2017 میں 47.7 ارب روپے خسارے کا سامنا رہا

جمعہ 19 جولائی 2019 23:05

پی آئی اے کے خسارے میں مزید 3 ارب روپے کا اضافہ، مالیاتی نتائج کااعلان
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پی آئی اے نے مالیاتی نتائج برائے سال 2017کا علان کردیا جس کے مطابق پی آئی اے کے خسارے میں مزید 3 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں خسارہ 44.7 ارب روپے تھا ، پی آئی اے کو سال 2017 میں 47.7 ارب روپے خسارے کا سامنا رہا،یہ خسارہ سال 2016 کے مقابلے میں 3 ارب روپے زائد ہے،سال 2017 میں ایکسچینج خسارہ 2.2 ارب روپے رہا، رپورٹ کے مطابق سال 2017 میں پی ا?ئی اے کے ریونیو میں 2 ارب روپے کا اضافہ دیکھاگیا ،قومی ائیر لائن کا ریونیو بڑھ کر 104 ارب روپے پر پہنچ گیا،سال 2017 میں ایندھن اخراجات میں تقریباً 4ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ،ایندھن کی مد میں اخراجات 27 ارب سے بڑھ کر 31 ارب روپے ہوگئے،پی آئی اے نے مالیاتی نتائج اسٹاک ایکسچینج کو بھیج دیئے، رپورٹ کے مطابق مالیاتی نتائج کا اعلان ایک سال تاخیر سے کیا گیا ،سال 2017 کی رپورٹ 2019 میں جاری کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :