عمرے پر آنے والوں کو مکہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت

ہفتہ 20 جولائی 2019 10:30

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) سعودی کابینہ نے عمرے اور مسجد نبوی کی زیارت کیلئے آنے والوں کو مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ شہروں سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے ،اس سے پہلے عمرے اور مسجد نبوی کی زیارت کیلئے آنے والوں کو صرف 3 شہروں مکہ ، مدینہ اور جدہ آنے جانے کی اجازت تھی، ان شہروں سے باہر جانے پر پابندی تھی اور خلاف ورزی پر باقاعدہ کارروائی کی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

سعودی کابینہ کے مطابق امسال تقریباً80 لاکھ افراد بیرون ملک سے عمرے پر سعودی عرب پہنچے جبکہ 20 لاکھ کے لگ بھگ لوگ حج پر آئیں گے۔