ڈراموں میں دیے گئے سماجی پیغامات پر اپنی زندگی میں بھی عمل کرتا ہوں،اداکار فیصل قریشی

اتوار 21 جولائی 2019 12:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ وہ ڈراموں میں جو بھی دکھاتے ہیں یا سماجی پیغام دیتے ہیں اپنی زندگی میں بھی اس پر عمل کرتے ہیں۔ فیصل قریشی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے لئے کامیابی ایک جاری رہنے والا سفر ہے اور میں آج جس مقام پر ہوں وہ اللہ کے کرم، میری سخت محنت اور عزم کی بدولت ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ انہیں بالی وڈ میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ، ہماری انڈسٹری بھی زبردست انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، اگرچہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی متعدد آفرز آئیں لیکن میں اپنے ملک میں کام کو ترجیح دیتا ہوں کیونکہ میں بہت محب وطن ہوں اور اپنے ملک کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی ڈراموں میں دکھاتے ہیں یا سماجی پیغام دیتے ہیں وہ اپنی زندگی پر بھی لاگو کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :