اسلام آباد، گذشتہ ہفتہ کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، پھلوںکی قیمتوں میں کمی

پیر 22 جولائی 2019 16:29

اسلام آباد، گذشتہ ہفتہ کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، پھلوںکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ ہفتہ کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ پھلوںکی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ پیر کو مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 24 سے 28 روپے کلو، پیاز 42 سے 48 روپے کلو، ٹماٹر 30سے 38 روپے کلو، ادرک 235 سے 260 روپے کلو، ادرک (تھائی) 235 سے 260 روپے فی کلو، لہسن دیسی 190 سے 220 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 195 سی 215 روپے، لیموں85 سے 95 روپے کلو، بھنڈی 50 سے 60 روپے فی کلو، کدو 65 سے 75 روپے کلو، بینگن 50 سے 58 روپے کلو، مٹر90 سے 110 روپے کلو، فراش بین 65 سے 75 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 70 سے 78 روپے کلو، ٹینڈا دیسی 55 سے 65 روپے، کھیرا 25 سے 30 روپے کلو، شملہ مرچ 44 سے 52 روپے کلو، سبز مرچ 45 سے 55 روپے کلو، پھول گوبھی 55 سے 66 روپے کلو، بند گوبھی27 سے 32 روپے کلو، کریلہ 50 سے 60 روپے کلو، سبز توری 60 سے 70 روپے کلو، پالک 14 سے 18 روپے گٹھی، ماڑو 42 سے 48 روپے کلو، مولی 25 سے 30 روپے، اروی 75 سے 90 روپے کلو، گاجر چائنہ 44 سے 54 اور شلجم 40 سے 50 روپے فی کلو، شیور مرغی 150 روپے کلو اور انڈے فی درجن 97 روپے مقرر کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کی قیمتیں سیب کالا کلو (ایرانی) 140 سے 180 روپے فی کلو، سیب گولڈن 140 سے 180 روپے فی کلو، سیب امبری 140 سے 180 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 64 سے 82 روپے فی درجن، امردو 35 سے 50 روپے فی کلو، آم سندھڑی 68 سے 85 روپے، آم لنگڑا 40 سے 50 روپے، آم دوسہری 44 سے 54 اور گرما 32 سے 42 فی کلو مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو فون نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :