پولیو ایک قومی مہم ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنصیرآباد

پیر 22 جولائی 2019 17:00

پولیو ایک قومی مہم ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ..
ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرنصیرآباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے کہا ہے کہ پولیو مہم میں کسی سے کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی پولیوورکرز پولیو مہم میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں،پولیو ایک قومیمہم ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سات روزہ نسدادپولیو مہم کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

. انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت موثر اقدامات اٹھارہی ہیں بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضروری ہیں اس لئے تمام والدین گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اوراپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیںپولیو مہم کے دوران ورکرزکوسکیورٹی دی جارہی ہے اگر کسی پولیو ٹیم کے سپروائزر یا رضا کار کو کوئی تکلیف ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :