ابوظہبی: نشئی باپ نے تین بیٹوں کو بھی نشے پر لگا دیا
ملزم کی گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی بیوی سے علیحدگی ہو چکی تھی
محمد عرفان منگل 23 جولائی 2019 11:43
(جاری ہے)
اسی لت کے باعث اُس کی نوکری بھی چلی گئی۔ جبکہ 18سال سے کم عمر تینوں بچوں کو بھی اُس نے فیسیں نہ ہونے کے باعث سکول سے اُٹھا لیا۔
ملزم اس قدر بے حِس تھا کہ اُس نے آہستہ آہستہ بچوں کو بھی نشہ کرنے پر مجبور کرنا شروع کر دیا۔ اگر کوئی بچہ نشہ کرنے سے انکار کرتا تو وہ اُسے مار پیٹ کا نشانہ بناتا۔ یوں تینوں بچے نشے کا شکار ہو گئے۔ جب بچوں کی والدہ کو اپنے خاوند کے ان سیاہ کرتوتوں کا پتا چلا تو اُس نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا کر استدعا کی کہ ملزم وعدے کے مطابق اپنے تینوں بیٹوں کی اچھی تربیت اور اُن کا خرچہ اُٹھانے کے معاملے میں بالکل ناکام ٹھہرا ہے، اس لیے تینوں بیٹوں کی تحویل دوبارہ سے اُسے سونپی جائے۔ ورنہ بچوں کا مستقبل مزید تباہ ہو جائے گا۔ عدالت میں استغاثہ نے ملزم کو منشیات استعمال کرنے، اپنے بچوں کو بھی نشہ کرا کر اُن کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے، اولاد کی تربیت میں غفلت اور اُن کی دیگر ضروریات پُوری نہ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔ جبکہ تینوں بچوں پر بھی منشیات کے استعمال کے الزامات عائد کیے گئے۔ عدالت نے ملزم کو ایک سال قید اور پندرہ ہزار درہم جرمانے کی سزا سُنائی جب کہ بچوں کو اصلاحی جیل میں رکھنے کا حکم دیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.