ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورسبزی، فروٹ کی بولی کا جائزہ لیا اور کہا کہ عوام کو اشیاء خوردنی کی فراہمی کم قیمت پر یقینی بنائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 23 جولائی 2019 18:46

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2019ء،نمائند خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جہلم سبزی و فروٹ منڈی جہلم کا اچانک دورہ کیا۔وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے آڑھتیوں سے فروٹ اور سبزی کے ریٹ مناسب رکھنے اور عوام الناس کو سستے داموں پھل اور سبزی فروخت کرنے دوکانداروں کو ہدایات دیں کہ وہ غریب عوام اچھا فروٹ اور اچھی سبزی مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس چیک کرنے کے لئے تمام ا نتظامی افسران کو ہدایات دی جا چکی ہیں۔ڈی سی کے دورہ کے موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :