جان اسنر، ٹیلر فریٹز، میتھیوایبڈن اور برنارڈ ٹومک اٹلانٹا اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں کل پنجہ آزمائی کریں گے

بدھ 24 جولائی 2019 13:15

جان اسنر، ٹیلر فریٹز، میتھیوایبڈن اور برنارڈ ٹومک اٹلانٹا اوپن ٹینس ..
لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) جان اسنر، ٹیلر فریٹز، میتھیوایبڈن اور برنارڈ ٹومک اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں کل جمعرات کو پنجہ آزمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ایبڈن نے پولینڈ کے حریف کھلاڑی کامیل کو 7-6(7-5) اور 6-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک نے سخت مقابلے کے بعد فرانسس تیافو کو 4-6، 6-3 اور 7-6(7-4)سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ واضح رہے کہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں امریکا کے جان اسنر کا مقابلہ ہم وطن اوپلکا سے ہوگا۔ امریکا کے ہی ٹیلر فریٹز کا مقابلہ امریکا کے کیون کنگ سے ہوگا اور آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن کا مقابلہ ہم وطن برنارڈ ٹومک سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :