پی ٹی آئی کی خواتین ممبران قومی اسمبلی کی نا اہلی کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی

جمعرات 25 جولائی 2019 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2019ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں زیرسماعت پی ٹی آئی کی تین خواتین ممبران قومی اسمبلی کی نا اہلی کیس میں ممبر قومی اسمبلی تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کے وکلائ نے دلائل مکمل کرلئے۔گذشتہ روز سماعت کیدوران وکیل کاکہناتھاکہ الزام ہے کہ 2018 کے حلف نامے یں ظاہر نہیں کیا کہ 2013 میں نااہلی ہوئی،جب نامزدگی فارم جمع کراتے وقت کوئی اہل ہو جائے تو دوبارہ بتانا ضروری نہیں،63 ون سی کے تحت نااہل کرنے کی درخواست بھی نہیں کی گئی،تاشفین صفدرکے وکیل نے کہاکہ میں نے درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا ہے،وومن ریزرو سیٹس پنجاب کی ہیں اس لیے اس عدالت کا دائر کار نہیں،پٹشنر بھی اس وقت عدالت میں موجود نہیں،اگر تاشفین صفدر نااہل ہو جائے پھر بھی دوسری پارٹی کو سیٹ نہیں لینی،اس پرعدالت نیاستفسارکیاکہ کیا نامزدگی فارم جمع کراتے وقت ملائکہ بخاری برٹش نیشنل تھیں،جس پرملائکہ بخاری کے وکیل نے کہاکہ نامزدگی فارم نہیں بلکہ سکورٹنی حتمی تاریخ ہوتی ہے،اس پرعدالت نے کہاکہ درخواست گزار وکیل اور تاشفین صفدر کے وکیل نامزدگی فارم کو حتمی کہہ رہے ہیں،آپ کہہ رہے ہیں آخری تاریخ سکروٹنی ہے،ملائکہ بخاری کے وکیل سجیل سواتی کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

آئندہ سماعت پرممبرقومی اسمبلی کنول شوزب کے وکیل اپنے دلائل دیں گے۔