پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کا معاملہ،

ملازمین کی جعلی ڈگریوں سے متعلق جانچ پڑتال کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

جمعہ 26 جولائی 2019 14:50

پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کا معاملہ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2019ء) پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کا معاملہ،ملازمین کی جعلی ڈگریوں سے متعلق جانچ پڑتال کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ایئر وائس مارشل نور عباس کمیٹی کے چیئرمین مقررکردیئے گئے۔پانچ رکنی کمیٹی ملازمین کی ڈگریوں کی ازسرنوتحقیقات کریگی۔

(جاری ہے)

کمیٹی جعلی ڈگری کیس میں سزا اور جرمانے کا تعین کرے گی۔جعلی ڈگری کیس سے متعلق حتمی طور پر جرمانے کی نوعیت اور سفارشات سے انتظامیہ کوآگاہ کرے گی۔کمیٹی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنی رپورٹ پی آئی اے کے سی ای او کو پیش کرے گی۔یادرہے کہ ماضی میں جعلی ڈگری رکھنے والے تمام ملازمین کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :