حلقہ این اے 136ء میں ایس این جی پی ایل کی پالیسی کے مطابق میرٹ پر گیس کے کنکشن دیئے جارہے ہیں

وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 1 اگست 2019 21:01

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حلقہ این اے 136ء میں ایس این جی پی ایل کی پالیسی کے مطابق میرٹ پر گیس کے کنکشن دیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران محمد افضل کھوکھر اور دیگر کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے ایوان کو بتایا کہ ایس این جی پی ایل کی رپورٹ کے مطابق این اے 136 میں 95 ہزار درخواستیں زیرالتواء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں ایس این جی پی ایل کی جانب سے مرتب کردہ پالیسی کے مطابق گیس کنکشن میرٹ پر دیئے جارہے ہیں جہاں تک گیس پائپ لائن بچھائی گئی ہے وہاں کنکشن دیئے جارہے ہیں۔