ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر کارروائی‘منشا بم کی تین دکانوں سمیت 9 غیر قانونی عمارتیں مسمار ‘2سربمہر

جمعہ 2 اگست 2019 17:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2019ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے دوران ایل ڈی اے کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے جوہر ٹائون میںنوعمارتیں مسمار جبکہ گارڈن ٹائون میں دو عمارتیں سربمہر کر دیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کے عملے نے منشا بم کی طرف سے حال ہی میں دوبارہ تعمیر کی جانے والی تین دکانوںسمیت تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جوہر ٹائون میں واقع پلاٹ نمبر13ڈی‘58آر‘833ایف ٹو‘393ایف اور262آ ر ٹو پر تعمیر کی جانے والی عمارتیں مسمار کر دیں ۔ اس کے علاوہ ایبک بلاک گارڈن ٹائون میں تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر پلاٹ نمبر6اور9پر بنائی جانے والی عمارتیں بھی سربمہر کر دیں۔

متعلقہ عنوان :