ہواوے رواں سال خود ساختہ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اپنے نئے سمارٹ فون کا تجربہ کرے گی

نیا سمارٹ فون اسی سال مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان، قیمت 288 ڈالر ہوگی، گلوبل ٹائمز

پیر 5 اگست 2019 11:59

ہواوے رواں سال خود ساختہ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اپنے نئے سمارٹ فون کا ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2019ء) چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے رواں سال اپنے نئے سمارٹ فون کا تجربہ کرے گی جس کا آپریٹنگ سسٹم اس نے خود تیار کیا ہے، یہ سمارٹ فون اسی سال مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

چین کے روزنامے گلوبل ٹائمز کے مطابق ہواوے رواں سال اپنے نئے سمارٹ فون کا تجربہ کرنے جارہی ہے جس میں اس کا خود ساختہ آپریٹنگ سسٹم ’’ ہینگ مینگ ‘‘ نصب ہوگا ، انھوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ سمارٹ فون اسی سال مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔اخبار نے بتایا کہ نئے سمارٹ فون کی قیمت تقریباً 2 ہزار یوان (288 ڈالر ) ہوگی۔دوسری جانب کمپنی نے رابطہ کرنے پر اس بارے کچھ بتانے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :