ڈیرہ غازیخان،اینٹی کرپشن کا چھاپہ ،10ہزار رشوت لیتے ہوئے کلرک اور سہولت کار گرفتار

ٴْنشان زدہ نوٹ برآمد ،ملزمان حوالات منتقل ،آج ریمانڈ کے لئے مقامی عدالت پیش کیا جائیگا

منگل 6 اگست 2019 23:46

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2019ء) اینٹی کرپشنکا چھاپہ ،10ہزار رشوت لیتے ہوئے کلرک اور سہولت کار گرفتار ،نشان زدہ نوٹ برآمد ،ملزمان حوالات منتقل ،آج ملزمان کو ریمانڈ کے لئے مقامی عدالت پیش کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق موضع عیسن والا کوٹ ادوکے رہائشی محمد بلال موہانہ نے سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر ملک عبدالمجید کو درخواست گزاری کہ میرے وراثتی رقبے کے انتقال کا معاملہ کمشنر ڈی جی خان کے پاس زیر سماعت ہے ڈی سی آفس مظفر گڑھ کے کلرک محمد اختر سہرانی نے مجھے ایک لاکھ دس ہزار رقم بطور رشوت دے دو تمھا را معاملہ حل کرادیتا ہوں روبروگواہان غلام شبیر ،محمد اقبال کے میں ایک لاکھ روپے اختر سہرانی کلرک کو دے دی اور دس ہزار رقم کا مزید تقاضا کررہاہے جس میں رنگے ہاتھو ں ریڈ کرانا چاہتا ہوں جس میں سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر ملک عبدالمجید ،محر ر ناصر عباس اور مقامی مجسٹریٹ کے ہمراہ کمشنر آفس ڈی جی خان کے نزدیک ریڈ کررہے 10 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں کلرک محمد اختر سہرانی اور اس کے ساتھی جس کو اس نے رقم دی سجاد حُسین گاذر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر8/19 بجرم 161 ت پ،5/2/47 پی سی اے کے تحت درج کرلیا ملزمان کو آج ریمانڈ کے لیے مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :