اوکاڑہ کینٹ،زہریلا کھانا کھانے سے عورتوں بچوں سمیت 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی

بدھ 7 اگست 2019 15:15

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2019ء) نواحی گاؤں 48/3R میں زہریلا کھانا کھانے سے عورتوں بچوں سمیت 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع،متاثرین کے مطابق کھانے میں سے چھپکلی نکلی جس سے ان کی حالت خراب ہوگئی، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 48 تھری آر کے رہائشی فقیر حسین ولد نواب دین عمر 70 سال،عائشہ زوجہ ایم یاسر عمر 30 سال،شمیم زوجہ ایم اعجاز عمر 35 سال،تحریم ولد سرور عمر 17 سال،ایم عدیل ولد اعجاز عمر 16 سال،زنیب ولد یاسر عمر 3 سال،حسنین ولد یاسر عمر 1 سال،ایم اسحاق ولد ایم طفیل عمر 42 سال (مہمان حجرہ شاہ مقیم)،صائمہ زوجہ ایم اسحاق عمر 27 سال( مہمان حجرہ شاہ مقیم) نے چھپکلی گرا کھانا کھالیا کھانا کھاتے ہی سب کی حالت غیر ہونے لگی جس پر ریسکیو 1122نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے متاثرین کو ڈی ایچ کیو اوکاڑہ منتقل کردیا جہاں متاثرین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔