مالکان کو پیشاب مِلا کھانا کھلانے والی خادمہ کو قید اور کوڑوں کی سزا سُنا دی گئی
غیر مُلکی ملازمہ کا کہنا تھا کہ اُس کے مالکان اُسے ظلم و ستم کا نشانہ بناتے تھے
محمد عرفان جمعہ 9 اگست 2019 14:10
(جاری ہے)
جب گھر کے افراد کھانا کھا رہے تھے تو انہیں سالن میں سے انتہائی ناگوار بدبو اور ذائقے کا احساس ہوا۔
ایسا احساس انہیں پہلے بھی کئی بار پہلے ہو چکا تھا۔ مالک نے ملازمہ سے پُوچھا کہ سالن میں سے عجیب و غریب سی بدبو کیوں آ رہی ہے، تو اس نے جواب میں لاعلمی کا اظہار کیا۔ کھانا کھانے کے بعد مالکن کسی کام سے کچن میں گئی تو وہاں اُسے ایک نُکر میں سے پیشاب کی بو آئی۔ جب اس نے وہاں جا کر دیکھا تو پیشاب سے آدھی بھری بوتل نظر آئی۔ جس سے اُس کی سمجھ میں ساری بات آگئی۔ مشتعل گھر والوں نے خادمہ کو بُلا کر اس سے سختی سے بات کی تو بالآخر اس نے اُن کے کھانے میں پیشاب ملانے کی اس غلیظ حرکت کا اعتراف کر لیا۔ جس کے بعد اُسے فوری طور پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملازمہ نے پولیس کی تفتیش کے دوران بتایا کہ مالک اور اس کے گھر کے دوسرے افراد اُس سے بُرا سلوک کرتے تھے، جس کی وجہ سے اُس نے متعدد بار اُن کے کھانے اور چائے میں اپنا پیشاب مِلا کر انہیں دِیا تھا۔ حتیٰ کہ وہ لیکویڈ سوپ کی بوتل میں بھی اپنا پیشاب شامل کرتی رہی۔ گھر والے اس بات سے کافی عرصہ تک بے خبر رہے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.