کمشنر ملتان کا ہنگامی دورہ، صفائی کے انتظامات تسلی بخش قرار

منگل 13 اگست 2019 12:20

ملتان ۔13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2019ء) کمشنرملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے شہر میں صفائی کی انسپکشن کیلئے ہنگامی دورہ کیا۔ کمشنر ملتان نے گلی محلوں اور شاہراہوں پر آلائشیں اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پرکمشنرنے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شہر میں فعال سیکٹر کیمپس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صفائی آپریشن کو تسلی بخش قراردیا۔

انہوںنے کہاکہ کسی کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے نہیں دینگے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے این او سی کے حامل ادارے کھالیں جمع کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مثالی صفائی پر سینٹری ورکرز کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔کمشنرملتان نے کہاکہ شہری بھی صفائی مہم میں انتطامیہ کا ساتھ دیں.

متعلقہ عنوان :