فلاڈیلفیا،یونیورسٹی کیمپس پر فائرنگ، چھ پولیس اہلکار زخمی

’’دروازوں کو بند رکھیں،خاموش رہیں پر اعتماد رہیں پولیس جوابی کارروائی کر رہی ہے‘‘یونیورسٹی کا ٹوئٹ

جمعرات 15 اگست 2019 15:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2019ء) فلاڈیلفیا کی ’ٹیمپل یونیورسٹی‘ میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ آور کو ابھی تک پکڑا یا ہلاک نہیں کیا گیا۔فلاڈیلفیا پولیس کے سارجنٹ ایرک گرپ نے بتایا کہ کم از کم ایک حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر فائر کھولا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کہا کہ گولیاں چلانے کا یہ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب ایک اہلکار وارنٹ کی تعمیل کی غرض سے اس پتے پر پہنچا۔شوٹنگ کی وجہ سے ٹیمپل یونیورسٹی کے ہیلتھ سائنسز سینٹر کا کیمپس گولیوں کے تبادلے کا مرکز بن گیا۔یونیورسٹی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’دروازوں کو بند رکھیں،خاموش رہیں۔ پر اعتماد رہیں پولیس جوابی کارروائی کر رہی ہے‘‘۔