بنگلہ دیشی کرکٹر مشرفی مرتضیٰ نے بورڈ سے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے بارے 2 ماہ کا وقت مانگ لیا

ہفتہ 17 اگست 2019 19:35

بنگلہ دیشی کرکٹر مشرفی مرتضیٰ نے بورڈ سے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے بارے ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) بنگلہ دیشی آل رائونڈر مشرفی مرتضیٰ نے بورڈ سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے مستقبل کے بارے فیصلہ کرنے کیلئے 2 ماہ کا وقت مانگ لیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن نے دو روز قبل کہا تھا کہ مشرفی کو چاہیے کہ وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے ہمیں کلیئر کریں تاکہ ہم ان کے الوداعی میچ کے بارے کوئی پلان کر سکیں۔

(جاری ہے)

مشرفی گزشتہ سال دسمبر میں بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے جس کے بعد ان کے ریٹائرمنٹ کے امکانات بڑھ گئے تھے لیکن وہ مسلسل ٹیم کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مشرفی نے بورڈ کے صدر سے ملاقات کی اور ان سے مستقبل کے بارے فیصلہ کرنے کیلئے دو ماہ کا وقت مانگا ہے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہا کہ مشرفی کی ملکی کرکٹ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں ہم ان کا احترام کرتے ہیں اسلئے ہم انہیں پورا وقت دیں گے تاکہ وہ مطمئن ہو کر فیصلہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :