مذموم سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،نواب محمد اسلم خان رئیسانی

میر امان الله زرکزئی زہری ،جوانسال نواسے اور ساتھیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے سے دلی صدمہ ہوا، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 17 اگست 2019 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) سابق وزیراعلیٰ و چیف آف سراوان اور رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے خضدار کے علاقے زہری میں گذشتہ رات پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مذموم سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے اور یہاں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا یہ صوبہ اور یہاں کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں نواب محمد اسلم رئیسانی نے ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت نوابزادہ میر امان الله زرکزئی زہری ، انکے جوانسال نواسے سمیت دیگر افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ اس افسوسناک واقعے کا سن کر مجھے دلی صدمہ ہوا ہے میری دُعا ہے کہ الله تعالیٰ شہداء کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے